Breaking News

اپنے اپنے گھروں میں رہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپنے اپنے گھروں میں رہیں، رات 12 بجے کیا ہونے والا ہے؟ اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی۔ کرونا وائرس ہے کہ عوام کی جان چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے اور اب اطلاعات کے مطابق برطانوی قسم کا کرونا وائرس پنجاب میں پنجے گاڑھ چکا ہے۔

جس کے بعد پنجاب کے صوبے کے تین بڑے شہر کے 40 سے زائد علاقوں میں لاک ڈائون کے خصوصی احکامات جاری کر دیے گئے۔ لاہور کے 16، گجرات کے 17 اور راولپنڈی کے 4 علاقوں میں کل رات 12 بجے کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں شام سات بجے تک کھلیں گی، انتہاَئی ضرورت پر ایک فرد ہی گھر سے نکل سکے گا۔ پنجاب کے تمام کاروباری مراکز پیر سے شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس نہیں کھولی جائیں گی، نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا۔ سب سے زیادہ متاثرہ 7 شہروں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات کے تمام اِن ڈور شادی ہال، مزار، درگاہیں، سنیما اور کمیونٹی سینٹرز بند رہیں گے۔ دوسری جانب پنجاب حکو مت نے نہری پانی کے استعمال پر عائد آبیانہ فیس مزید بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ خزانہ کو ٹاسک سونپ دیا، اضافی فیس سے موصول ہونے ولی رقم سے نہری نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ خزانہ کو ٹاسک دیا ہے کہ نہری پانی کے استعمال پر کسانوں سے وصول ہونے والے آبیانہ فیس میں ترامیم کیں جائیں۔ آبیانہ فیس براہ راست کسانوں سے وصول کی جائے گی اور آبیانہ فیس میں اضافی وصولیوں سے نہری نظام کو بہتر کیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *