Breaking News

پاکستان توڑنے کی بات جاوید لطیف کے گلے پڑ گئی! لیگی رہنما کیخلاف سخت قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے راہنما اور شیخوپورہ سے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے بیان دیا تھا کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے ۔جس پر اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جا رہی ہے اب ایک اور خبر آگئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما اور ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست شہری چوہدری محمد اکرم کی جانب سے سی سی پی او لاہور سمیت پاکستان سیٹزن پوورٹل پر بھی دی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر دھمکی دی تھی کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، ان کا بیان ریاست پاکستان سے بغاوت کے مترداف ہے، جس سے عوام کے جذبات شدید مجروح اور عوام مشتعل ہوئے۔درخواست کے متن میں ہے کہ لیگی رہنما نے پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے کے جو عْذرات پیش کیے ہیں وہ عْذر گناہ بدتر از گناہ کے زمرے میں آتے ہیں ان کے خلاف ریاست کے خلاف بغاوت، اپنے حلف کی خلاف ورزی کے سنگین جرائم کی دفعات کے تحت قرار واقعی قانونی کاروائی کی جائے۔ اور ان کے خلاف قانون کی تمام متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *