Breaking News

6 سال قبل گھر سے غائب ہونے والی لڑکی، جسے سب ڈھونڈتے رہے، بالآخر اتنے سال بعد عرب ممالک میں کس جگہ سے ملی؟ انتہائی حیران کن کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سال قبل برطانیہ میں ایک مسلمان لڑکی اچانک گھر سے غائب ہو گئی جسے پورے برطانیہ میں پولیس نے تلاش کیا لیکن اب اتنے عرصے بعد وہ لڑکی ایسی جگہ سے مل گئی ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ میل آن لائن کے مطابق ناصرہ ابوبکر نامی یہ لڑکی عرب ملک شام میں ہے۔

ایک بڑی تنظیم آئی ایس آئی ایس کی قیدی خواتین کے کیمپ میں موجود ہے۔ اس کیمپ میں ان لڑکیوں کو رکھا گیا ہے جو جہادی دلہن بننے کے لیے دیگر ممالک سے شام گئیں اوروہاں تنظیم آئی ایس آئی ایس کے کارکنان سے شادیاں کیں۔ رپورٹ کے مطابق ناصرہ ابوبکر برطانوی دارالحکومت لندن میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی جہاں سے وہ 2014ءمیں فرار ہوئی اور شام پہنچ گئی۔ اس وقت اس کی عمر 18سال تھی۔ اس نے جس ایک کارکن سے شادی کی، وہ بھی برطانوی شہری تھا اور اس کا تعلق برطانیہ کے شہر کارڈف سے تھا۔ وہ بھی فرا ر ہو کر اس تنظیم میں شامل ہونے کے لیے شام چلا گیا تھا۔ ناصرہ نے بتایا ہے کہ وہ ترکی کے راستے شام میں داخل ہوئی۔ ناصرہ کے شام میں اس تنظیم سے وابستہ خواتین کے کیمپ میں موجود ہونے کا انکشاف سامنے آنے پر برطانوی حکام نے اس کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے تاہم شہریت منسوخ ہونے کے باوجود ناصرہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طور واپس برطانیہ جانا چاہتی ہے۔

About Admin

Check Also

مرد تھوڑی سی ویزلین اپنی انگلی پر لگائیں اور پھر زندگی کی سب سے بڑ ی مشکل آسان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں ہر گھر میں پٹرولیم جیلی ملتی.عام طور پر اسے موسم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *