Breaking News

شریف خاندان کی سیاست ختم! (ن)لیگ کو پیپلز پارٹی میں ضم ہونے کا مشورہ دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلے یہ خبر کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی درخواست پر لاہورہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریری حکم میں کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت کا حکم فوری معطل نہیں کیاجاسکتا۔

مرکزی درخواست میں مریم کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی گئی ہے ۔مریم نواز7 اپریل کو ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر جواب داخل کریں ،آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی تفصیلی جواب جمع کرائیں ۔ وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن)کی سیاست ہی ختم کر دی ہے لہٰذا اب اسے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جانا چاہیے،پی ڈی ایم کی سیاست کاجنازہ نکل گیا ہے اور واقعی ایک زرداری پوری پی ڈی ایم پر بھاری رہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے دیگر فریقوں کو مارا بھی اور انہیں رونے بھی نہیں دیا اور اس طرح زرداری نے (ن)لیگ سے سارے بدلے لے لیے ہیں،مریم نواز کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) تباہی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کس منہ سے حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں، بزدار کوگرانے مرادعلی شاہ کو کیوں نہیں گراتے۔ دوسری جانب ایک سروے میں پاکستان مسلم لیگ ن تمام جماعتوں کے مقابلے میں ووٹرز کی پسندیدگی میں سب سے آگے نظر آئی ۔گیلپ پاکستان کےسروے میں 36 فیصد ووٹرز نے دوبارہ ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کوووٹ دینے کےلیے اپنی پہلی پسند کہا تو 32 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کوو وٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا جب کہ 4 فیصد نے تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ ڈالنے کےلیے منتخب کیا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *