Breaking News

ن لیگ کی ڈبل گیم بے نقاب! کل آصف زرداری نے نواز شریف کے سامنے مطالبات کیوں رکھے؟ اعتزاز احسن کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ہم اب تک ن لیگ کے ایجنڈا میں استعمال ہوتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جب بے نظیر بھٹو کے ساتھ لانگ مارچ کیا تو استفعیٰ نہیں دیا تھا۔2009ء میں ہونے والے لانگ مارچ میں جب وزیراعظم نے ججوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

تو سارے اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔ سندھ میں پی پی کی حکومت کو پی ڈی ایم کی حکومت سمجھا جائے۔کل الیکشن لڑا اور آج استعفے دے دیں یہ کوئی اچھی رائے نہیں۔پہلی بار آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے ایجنڈے کی بات کی اب تو نواز شریف اور مریم نواز ہی ایجنڈا طے کر رہی تھیں۔نوازشریف نے ایجنڈا سیٹ کیا اور ہم ساتھ چل پڑے، ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ کو سب کو اعتماد میں لے کر چلنا ہو گا۔ہم ن لیگ کے ایجنڈے میں استعمال ہوتے رہے۔ن لیگ والے ایک طرف سے سابق گورنر محمد زبیر کے ذریعے سفارتکاری کرتے ہیں تو دوسری طرف سخت لائن بھی اختیار کرتے ہیں۔مجھے یقین نہیں آتا کہ میاں جاوید لطیف نے جو بات کی وہ خود سے کی ہو گی۔ دوسری جانب صوبائی وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کی بڑی وجہ بیان کردی۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تیاری مکمل ہوگئی تھی، مجھے خود محسوس ہوا کہ پی ڈی ایم ایک ہے‘۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *