Breaking News

گریڈ 1سے گریڈ 19تک ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کر دیا جائیگا اور اطلاق کب سے ہو گا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں زبردست اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے اضافے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ب

تایا گیا ہے کہ آئندہ ماہ سے گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ ملنا شروع ہو جائے گا۔ آئندہ ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی سلپ میں 25 فیصد اضافے کا باقاعدہ ذکر بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ وفاق کے ماتحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دی تھی۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بتایا گیا کہ تنخواہوں میں اضافہ کرنے سے 21 ارب روپے سالانہ خرچ آئےگا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پےاینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں فرق کم کیا جا رہا ہے۔ گریڈ ایک سے 19 کے وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہ جبکہ گریڈ 21 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہیں بجٹ میں بڑھائی جائیں گی۔ بتایا گیا کہ 17 وفاقی اداروں پی ایم سیکرٹریٹ، نیب، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ و دیگر کے ملازمین اضافے سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔تنخواہوں میں اضافہ صرف ان ملازمین کیلئے ہوگا جو پہلے سے اضافہ الاونسس وصول نہیں کر رہے۔ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے ایڈہاک بنیادوں پر اضافہ کیا جائے گا، بعدازاں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یہ ایڈہاک اضافہ بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *