Breaking News

اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے کچھ معاملات پر ناراض! نئے آپشن پر غور شروع کر دیا،مُقتدر حلقوں کے 2 سے 3 فیورٹ سیاستدانوں کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا ابھی تک اسٹیبلشمنٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پیچھے کھڑی ہے،کیا واقعی سٹیبلشمنٹ پورے طریقے سے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے؟ عمران خان کے مائنس ہونے کی صورت میں کون سی جماعت کے ساتھ کام کرنا اسٹیبلشمنٹ کے لیےسب سے آسان ہو گا۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا کہ پوری اسٹیبلشمنٹ کیا ہوتی ہے، دو یا تین لوگ ہوتے ہیں باقی تو ان کی پیروی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بےچین تو ہیں،کچھ معاملات پر عمران خان کے ساتھ ناراض بھی ہیں۔تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ وزیراعظم عمران خان کی چھٹی کرانی ہے یا نہیں۔اگر انہیں کوئی اچھی آپشن مل جاتی تو سوچ بھی لیتے لیکن ابھی تک ایسی کوئی آپشن ان کے سامنے نہیں آئی،آصف علی زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کو کچھ آپشنز دکھانے کی کوشش کی لیکن اس کے اندر اس طرح سے گارنٹیز نہیں دی گئیں۔ کیونکہ جو بھی آپشن ہو گی سب سے بڑا مسئلہ یہ ہو گا کہ میاں نواز شریف کا رویہ کیسا ہو گا،ن لیگ کیا کرے گی اور کیا نہیں کرے گی۔اس لیے یہ معاملہ یہاں رکا ہوا ہے۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ پریشان نہیں ہے،انہیں پی ڈی ایم کے ختم ہونے کا بھی خوف نہیں ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے 23 مارچ بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو سرکاری ،غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے ،بازار اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *