Breaking News

مریم کی حمزہ پر تنقید، نواز شریف بیٹی پر برہم ، خاموش رہنے کا حکم، سیٹ چھوڑ کر چلے گئے۔۔۔!!! ن لیگ کے خاندانی اجلاس کی تہلکہ خیز اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز پر اس وقت برہم ہوگئے جب انہوں نے حمزہ شہباز کے طریقہ سیاست پر اعتراض کیا۔ اجلاس کے دوران نواز شریف کئی بار برہم ہوئے اور سیٹ چھوڑ کر چلے گئے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا خاندانی اجلاس ہوا۔

جس میں شریف خاندان کے ارکان اور اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار اور نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ اجلاس پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں حکمت عملی اختیار کرنے سے متعلق بلایا گیا تھا لیکن آپس کے اختلافات کا شکار ہوگیا۔ اجلاس کے دوران مریم نواز نے حمزہ شہباز کے سیاست کے طریقہ کار پر تنقید کی جس پر نواز شریف برہم ہوگئے اور انہیں کہا ’ خاموش ہوجاؤ اور حمزہ سے کچھ سیکھو۔‘ مریم نواز کی حمزہ پر تنقید کے بعد خاندان کے افراد میں بحث و مباحثہ شروع ہوگیا۔ اجلاس کے دوران نواز شریف کئی بار برہم ہوئے اور سیٹ چھوڑ کر چلے گئے۔اجلاس کے دوران حمزہ شہباز نے مریم نواز کی ماضی کی بعض تقاریر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بات کو بھی ہائی لائٹ کیا کہ وہ طے شدہ فیصلوں سے ہٹ کر تقاریر کرتی ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اگر ہمیں اسی طرح سیاست کرنی ہے تو پارٹی تقسیم ہوجائے گی جس کا فائدہ دوسری جماعتوں کو ہوگا۔ انہوں نے مریم نواز سے کہا ’ سیاست میں میرے استاد نواز شریف ہیں، میں کیسے ایسی سیاست کروں گا، اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے والد پر اعتراض کر رہے ہیں۔‘

About Admin

Check Also

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائے گا، شناختی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *