Breaking News

صرف 13 برس کی عمر میں ماں بننے والی لڑکی کے بچے کا والد 10 سالہ بچہ نہیں بلکہ دراصل کون ہے ؟ حیران کن انکشا ف لڑکی نے خود ہی کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روس میں گزشتہ سال 13برس کی عمر میں ماں بننے والی لڑکی نے اپنے بچے کے متعلق اب ایسی بات کہہ دی ہے کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا نام ڈیریا سودنش نیکووا ہے جس نے نہایت کم عمر میں بچے کو جنم دیا۔

اس سے بھی حیرت کی بات یہ تھی کہ ڈیریا کے دعوے کے مطابق اس کے بچے کا باپ اس کا بوائے فرینڈ ساشا ہے جس کی بچے کی پیدائش کے وقت عمر محض 10سال تھی لیکن ڈیریا جب سے حا ملہ ہوئی، اس کا معاملہ عالمی میڈیا پر آنے لگا۔ لوگ حیران تھے کہ 10سالہ بچہ کس طرح بچے کا باپ بن سکتا ہے۔ ماہرین نے بھی ڈیریا کے اس دعوے کو غلط ثابت کر دیا۔ بعد ازاں ساشا کے ٹیسٹ کیے گئے اور ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ابھی اس کے سپرمز اس قابل ہی نہیں ہیں کہ ان سے بچہ پیدا ہو سکے۔ تاہم ڈیریا چند ہفتے تک اپنے دعوے پر قائم رہی اور اس بات پر اصرار کرتی رہی کہ اس کے بچے کا باپ ساشا ہی ہے۔ مگر پھر اس نے اعتراف کر لیا کہ یہ بچہ ایک 14سالہ لڑکے کا ہے، جس نے اسے بُرے فعل کا نشانہ بنایا تھا۔  اس وقت ڈیریااوراس کے والدین بہت خوش تھے لیکن اب ڈیریا کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کی وجہ سے اس کی زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ بچے کی وجہ سے اسے سکول سے بھی نکال دیا گیا ہے۔ ڈیریا نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کو بتایا ہے کہ جب وہ بچے کی پیدائش کے بعد سکول گئی تو اسے کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ڈیریا کا کہنا تھا کہ ”میرا تعلیم حاصل کرکے کوئی اچھی نوکری کرنے کا خواب اس بچے کی وجہ سے ادھورا رہ گیا ہے۔“

About Admin

Check Also

جن مردوں کی یہ چیز بڑی ہو وہ خواتین کو بہت پسند آتے ہیں جواب آپ کو حیران کر دے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خوب صورت نظر آنا تو ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے مردوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *