Breaking News

’’میں جہاں بھی جاؤں لوگ میرا گریبان پکڑ کر کہتے ہیں کہ ۔۔۔‘‘ مجیب الرحمان شامی نے بہت بڑی بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے پاکستان میں کورونا ویکیسن کی فروخت اور قیمت پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو قیمت کو ایک طرف رکھ کر یہ چیز دیکھنی چاہیے کہ ویکیسن دستیاب بھی ہے یا نہیں۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہر ایک کو ویکیسن دی جائے۔

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر کورونا ویکسین نجی طور پر امپورٹ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جہاں بھی جاؤں لوگ گیربان پکڑ کر کہتے ہیں کہ شہباز شریف ہوتے تو آدھے پاکستان کو ویکیسن لگ چکی ہوتی۔شہباز شریف چین چلے جاتے، چینی صدر شی جن پنگ کے ہاتھ پکڑ لیتے اور خود ویکسین لے کر آتے۔لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں کوئی والی وارث ہی نہیں ہے۔ دوسری جانب  قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان تب بنے گا جب یہاں لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے۔ کراچی میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے 41 سالہ سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ نیا پاکستان جب بنے گا جب یہاں لوگ پڑھے لکھے ہوں گے، پہلے کبھی یونیورسٹی نہیں گیا تھا لیکن اب اسی یونیورسٹی میں داخلہ لوں گا، اپنی فاونڈیشن کے ذریعے بھی لڑکیوں کی تعلیم عام کرنے کے لیے کام کررہا ہوں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتے ہوئے جلدی آؤٹ ہو جاتا تھا تو عوام غصے میں آجاتے تھے جس کے بعد میں کوشش کرتا تھا کہ باؤلنگ اور فیلڈنگ کے ذریعے اپنی بہترین کارکردگی پیش کروں۔

About Admin

Check Also

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائے گا، شناختی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *