Breaking News

چوہدری کے بیٹے کی شادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چوہدری کے بیٹے کی شادی تھی چوہدری صاحب نے ایک انوکھا فیصلہ کیا کہ پورے گاؤں کو اس خوشی میں شامل کیا جائے اس کے لیے انہوں نے اعلان کروا دیا کہ بیٹے کی شادی کی خوشی میں پنڈ کے ہر گھر کو ایک جانور تحفے میں دیا جائے گا۔

جس گھر میں مرد کا راج ہو گا وہاں ایک گھوڑا دیا جائے گا اور جس گھر میں عورت کا راج ہو گا وہاں ایک مرغی دی جائے گی چودھری کے نوکر گامے کو جانوروں کی ترسیل کا کام سونپ دیا گیا۔ پہلے ہی گھر میں گاما دونوں میاں بیوی کو سامنے بٹھا کر پوچھتا ہے؛ گھر میں پردھان کون ہے؟ یعنی گھر کے فیصلے کون کرتا ہے۔مرد بولا : گھر کے سارے کے سارے فیصلے تو میں ہی کرتا ہوں۔ گامے نے جواب دیا کہ جناب چوہدری ہوراں دے سارے گھوڑے کسی ناں کسی کے ہو گئے ہیں اب صرف تین گھوڑے باقی ہیں؛ ایک کالا، ایک سرخ اور ایک چینا۔ جو تمھیں پسند ہے وہ بتا دو؛ مرد نے فوراً جواب دیا کہ مجھے چینا پسند ہے۔پاس ہی بیٹھی بیوی نے بُرا سا منہ بناتے ہوئے اپنے خاوند کو ٹوکا اور اُونچی آواز میں بولی۔ نہیں۔۔ نہیں۔۔ ہم کالا لیں گے، میں نے دیکھا ہوا ہے، اس کے ماتھے پہ سفید پھلی ہے، وہ بڑا سوہنا ہے۔مرد نے کہا کہ چلو کالا ہی دے دو گاما آرام سے اٹھا، تھیلے سے ایک مرغی نکالی، عورت کو پکڑائی اور اگلے گھر کو چل دیا۔ اس کے بعد پھر گاما بتاتا ہے کہ سارے پنڈ وچ کوکڑیاں  یعنی مرغیاں ای دینیاں پئیاں سن۔ یعنی ہر گھر میں عروت کا راج ہی چلتا ہے۔

About Admin

Check Also

مرد تھوڑی سی ویزلین اپنی انگلی پر لگائیں اور پھر زندگی کی سب سے بڑ ی مشکل آسان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں ہر گھر میں پٹرولیم جیلی ملتی.عام طور پر اسے موسم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *