Breaking News

مشہور زمانہ انڈین گانا “منی بدنام ہوئی ” کس ملک کے تعلیمی نصاب میں شامل ہے ؟ دلچسپ خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سلمان خان کی مشہور بالی ووڈ فلم ’دبنگ‘ کا گانا ’منی بدنام ہوئی‘ برطانیہ کے اسکول کے نصاب میں شامل کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے موسیقی کا نیا نصاب جاری کیا ہے جس میں بالی ووڈ فلموں کے گانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے اسکولوں کے میوزک کے نصاب میں بھارتی گیت شامل کیے گئے ہیں جن میں ’سہیلا رے‘، ’جے ہو‘ اور فلم دبنگ کا آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ شامل ہیں۔یہ نصاب 15 میوزک ایجوکیشن اسپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے ترتیب دیا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ میں یہ گیت ’منی بدنام ہوئی‘ بطور آئٹم سانگ شامل کیا گیا تھا جس میں اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ نے ڈانس کیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی نامور پاکستانی اداکارہ ریما خان نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ کتاب کی طرح وفادار کوئی دوست نہیں ہوتا۔اپنی ایک اور انسٹا گرام پوسٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ریما خان نے لکھا کہ بیرونی خوبصورتی وہ ہے جو آنکھیں دیکھ سکتی ہیں جبکہ اندرونی خوبصورتی کو صرف دل کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ ریما خان کی دونوں تصاویر اور پوسٹ کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔ ایک اور خبر کے مطابق گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پر جناح اسپتال کراچی سے رہا ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

About Admin

Check Also

نکاح کے بعد لاپتہ ہونے والا شوہر جب 33سال بعد ملا تو وفادار عورت کی بے مثال محبت کی داستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محبت وہی امر ہوتی ہے، جس میں دکھ درد، مشکل حالات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *