Breaking News

ڈالر کے پلے کچھ نہ رہا ، روپے کے مقابلے میں قدر میں تہلکہ خیز کمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کی معاشی صورت حال بہتر ہوتے ہی ڈالر کا زوال شروع ہو چکا ہے ملک میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی برقرار ہے ۔انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 73 پیسے کم ہو کر 153 روپے 40 پیسے پر آگئی ہے۔

جبکہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی واقعی ہوئی تھی ، یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔ اور چند ہفتے قبل ڈالر کی قیمت جو 160 روپے تھی اب 153 روپے پر آچکی ہے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز مکمل کرلیے۔یہ سنگِ میل عبور کرنے پر حنا پرویز بٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے فالوورز 10 لاکھ تک پہنچ گئے، میں ان تمام لوگوں کی محبت کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے فالو کیا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’لائیک اور ریٹویٹ کرنے والے فالوورز کا بھی بے حد شکریہ۔‘برے اور نازیبا کمنٹس کرنے والوں کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ ’برے کمنٹس کرنے والوں سے تھوڑا سا شکوہ ہے۔‘10 لاکھ فالورز پورے کرنے پر لیگی کارکنان انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی فکر نہ کریں، فکر حکومت کی کریں، الحمداللّٰہ پی ڈی ایم بالکل قائم دائم ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد اعظم خان نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پرسماعت کی۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *