Breaking News

جہانگیر خان ترین کی کاروباری سلطنت کے پیچھے دراصل کس کا دماغ کام کررہا ہے ؟ نام آپ کو دنگ کر ڈالے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی انویسٹی گیشن ٹیمیں جہانگیر خان ترین کی ملکیت جے ڈبلیو ڈی گروپ کمپنیوں کیخلاف منی لانڈرنگ اور مالی / کارپوریٹ فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیموں نے جے ڈبلیو ڈی کے چیف فنانشل آفیسر رانا نسیم کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔

جو ملک سے باہر نہیں جاسکتے، نامور صحافی زاہد گشکوری اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باخبر حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وہ اس وقت جے ڈبلیو ڈی کے چیف آپریشنز ہیں، جے کے ٹی کے شوگر اور گنے کی سلطنت کے پیچھے دراصل ان کادماغ کام کر رہا ہے۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی عمران خان کے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا ،نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ جب وہ کچھ کہتے ہیں تو پھر اس پر عمل کر کے دکھاتے ہیں، بے شک انہیں عارضی طور پر مشکلات کا سامنا بھی ہوتا ہے لیکن ہم بھی ان کے موقف پر کھڑے رہتے ہیں۔احتساب وہ چیز ہے جس پر ہماری جماعت پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد بنی۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ جب خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت تھی تب بھی کچھ وزرا کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، موجودہ حکومت میں پنجاب میں بھی ایسا ہوا اور اب جہانگیرترین کا کیس بھی سامنے آیا ہے۔مجھے افسوس بھی ہوا ہے کیونکہ ان کا پی ٹی آئی کے اندر ایک بہت اہم رول رہا ہے۔وہ عمران خان کے بہت قریب بھی رہے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ان کے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا۔ماضی کی حکومت اپنے لوگوں کے خلاف اس طرح کے اقدامات نہیں اٹھاتی تھی۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *