عمران خان کے اپنے کزن حفیظ اللہ نیازی کےساتھ خراب تعلقات کی وجہ سامنے آگئی، وہ کون سی ایک بات تھی جس کے بعد حفیظ اللہ کپتان پر برہم ہو گئے ، جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے اپنے کزن سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کے ساتھ خراب تعلقات کی وجہ سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ اللہ نیازی کے عمران خان کے ساتھ ذاتی اختلافات ہیں ۔

تاہم اگر حفیظ اللہ نیاز کو موجودہ تین لیڈروں میں سے کسی کو منتخب کرنا پڑے تو وہ عمران خان ہونگے۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے پروگرام میں شریک تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ آپ غلط سوچ رہے ہیں میں نوازشریف کو چن لو گا۔ اسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نے حفیظ اللہ نیازی کے عمران خان کے ساتھ خراب تعلقات کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ذاتی رنجشیں کے باعث یہ سب نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے لیڈر عمران خان نے حفیظ اللہ نیازی کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ زیادتی یہ کی گئی کہ عمران خان حفیظ اللہ نیازی کے بھائی کو پارٹی میں یہ کہہ کر لائے تھے کہ انہیں الیکشن میں ٹکٹ دی جائے گی۔ تاہم انہیں ٹکٹ نہ دے کر زیادتی کی گئی۔ فردوس شمیم کا کہنا ہے کہ اگر یہ وزیراعظم عمران خان کا گھریلو معاملہ نہ ہوتا تو حفیظ اللہ نیازی آج بھی پارٹی کے ساتھ ہوتے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف سخت تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔ اس سے قبل حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان جلد ہی تحریک انصاف سے اتحاد ختم کردے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے پیشگوئی کی کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنا اتحاد تحریک انصاف سے جلد ختم کردے گی۔

About Admin

Check Also

دہائیوں پرانی رفاقت کا خاتمہ۔۔۔!!! پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کپتان ہو یا کھلاڑی، کھیل کا میدان ہ یا سیاسی میدان، بس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *