Breaking News

’’ آپ جا کر عمران خان کو مشورہ دیں کہ ۔۔۔‘‘ اسٹیبلشمنٹ کی اعلیٰ شخصیت اور وزرا میں کیا گفتگو ہوئی؟ کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  وفاقی وزراء نے اسٹیبلشمنٹ کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات کی،اعلیٰ شخصیت کو کہا گیا کہ آپ وزیراعظم کو مشورہ دیں کہ وہ معیشت ، مہنگائی ، کارکردگی پر توجہ دیں، نااہل لوگوں کو کابینہ سے فارغ کریں، اسی لیے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بیان بازی سے روک دیا گیا ۔

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تجزیے میں کہا کہ پی ڈی ایم میں مختلف جماعتیں ہیں، ان کے اپنے ایجنڈے ہیں ، وہ ایک چیز پر اکٹھی ہیں کہ عمران خان کو ہٹا دیا جائے اب ان میں پیپلزپارٹی سسٹم کا حصہ ہے،حکومت کی طرف جھکاؤ ہے، پی ڈی ایم کا ایک حصہ الگ ہوگیا لیکن الائنس موجود بھی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کے خلاف بیانات نہ دیں، گورننس پر توجہ دیں۔لیکن بیان تو آئے گا۔ ترجمانوں کا کام ہی بیان بازی ہے۔ حکومت نے اچھے اقدامات کیے بھی کئے ہیں لیکن وزیراعظم کی ٹیم سامنے لانے میں ناکام رہی۔وزیرخزانہ کا ابھی تک سمجھ نہیں آرہا کون ہوں گے، شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کی کوئی سمت نہیں ہے، نیب کے کیسز ختم کیے جائیں، عمران خان ذہن میں رکھیں کہ شوکت ترین بڑے زبردست ماہرین معاشیات ہیں،لیکن اومنی گروپ کے انور مجید کے قریبی رشتہ دار ہیں، شوکت ترین معیشت کے بارے میں جو بات کررہے ہیں وہ بڑی زبردست بات کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے اسٹیبلشمنٹ کی شخصیت سے ملاقات کی، ایسی خبروں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔  یہی وجہ ہے وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم پر بیان بازی چھوڑ دیں۔پی ڈی ایم نے جو کام کرنا تھا وہ کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائے گا، شناختی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *