Breaking News

این اے 75 ڈسکہ! نوشین افتخار بمقابلہ اسجد ملہی، بڑے سیاسی اِپ سیٹ کی اطلاعات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تفصیلات کے مطابق ڈسکہ این اے 75 میں دوبارہ ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہی ہے۔

تحریک انصاف نے علی اسجد ملہی اور (ن) لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ووٹوں کی گنتی کاعمل جاری ہے،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نون لیگ کی نوشین افتخار کو برتری حاصل ہے،ابتدائی طور پرپولنگ سٹیشن 256 کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار276 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی220 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔پولنگ سٹیشن 58 کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی کو 123 ووٹ ملے جبکہ ن لیگ کی نوشین افتخارکو46 ووٹ ملے۔پولنگ سٹیشن 255میں ن لیگ کی نوشین افتخار 179 ،پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 77 ،پولنگ سٹیشن 306 گھنوکے سے نوشین افتخار کو312، علی اسجد ملہی 215 ووٹ پڑے۔  این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔تحریک انصاف نے علی اسجد ملہی اور (ن) لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *