عدالت کا بڑا فیصلہ! اہم لیگی رہنماء کو گرفتار کرنے کا حکم ، ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے لئے ایک خوش خبری آئی ہے اور ایک بُری خبر، خوشخبری یہ ہے کہ  ضلع سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کامیاب ہوئی ہیں۔

جب کہ بُری خبر ہی ہے کہ سرگودھا شہر سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید اورضلعی صدر وسابق پارلیمانی سیکرٹری عبدالرازاق ڈھلوں سمیت 20 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے سول کورٹ نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے 29 مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا، زرائع کے مطابق الیکشن 2018 کے نتائج کے روز ضلع کچہری کے قریب توپ چوک میں سینکڑروں کارکنان کو جمع کر کے ہنگامہ آرائی کرنے پر تھانہ کینٹ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حامد حمید ، ضلعی صدر سابق ایم پی اے عبدالرازاق ڈھلوںاور تاجران سمیت 20 سے زائد کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کیاتھا۔ جس کی سماعت میں سول کورٹ کے جج عمر جاوید نے بار بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری حامد حمید اور ضلعی صدر و سابق پارلیمانی سیکرٹری اور کارکنان سمیت تمام ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور پولیس حکام کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 29 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت اور اشتعال انگیزی پھیلانے کی دفعات کے تحت درج مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مقدمے کی آئندہ سماعت 22 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔ سماعت کے موقع پر مقدمے کے ملزم جاوید لطیف لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک سرور کے جونئیر وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

About Admin

Check Also

دہائیوں پرانی رفاقت کا خاتمہ۔۔۔!!! پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کپتان ہو یا کھلاڑی، کھیل کا میدان ہ یا سیاسی میدان، بس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *