Breaking News

حکومتِ پاکستان کا اشارہ ملتے ہی میں کیا کر سکتی ہوں؟ ملکہِ فلپائن ’ماریہ سلطانیہ ‘نے شاندار اعلان کر دیا، پاکستانی قوم خوشی سے نہال

کراچی(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خاں اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی اکثریت اُن پر اندھا اعتماد کرتی ہے سوشل میڈیا پر بھی وزیر اعظم عمران خاں کو سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے اب فلپائن کی ملکہ نے بہت بڑی بات کہہ دی ہے۔

فلپائین کے تین جزیروں کی ملکہ ماریہ سلطانہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اگرساورن گارنٹی کے ساتھ دیگر سہولیات فراہم کرے تو فلپائن کے سرمایہ کاروں کو بھجواسکتی ہوں، فلپائن پاکستان میں بھی رفیوزڈ ڈرائیوڈ فیول( آرڈی ایف) ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کرنے کا خواہاں ہے، آرڈی ایف منصوبوں سے پاکستان میں بھی کچرے یا ٹھوس فضلے سے توانائی بنائی جاسکتی ہے۔وفاق ایوان ہائےتجارت و صنعت پاکستان میں تاجروصنعتکاروں سے خطاب کے دوران فلپائین کی ملکہ نے کہاکہ فلپائن کاآرڈی ایف پروگرام کچرا وصول کرکے توانائی بنانے کا منظم اور کامیاب منصوبہ ہے۔ماریہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ فلپائن کاآرڈی ایف پروگرام متعددافریقی ریاستوں میں بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے، کچرے یا ٹھوس فضلے سے توانائی بنانے کا منصوبہ ماحول دوست ہےاور فلپائن کو کچرےسے توانائی بنانے کے شعبے میں مہارت حاصل ہے جس سے پاکستان بھی مستفید ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کے بڑھتے ہوئے استعمال نے دنیا بھر کی ماحولیات کو برباد کردیا ہے لہذا کچرے یا ٹھوس فضلےسے توانائی کی پیداواری سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ فلپائن غریب کو باعزت روزگار کی فراہمی کے حق میں ہے۔ ملکہ فلپائن نے کہاکہ فلپائن پاکستان کے شعبہ تعلیم کی ترقی میں بھی اپنا کردار اداکرنےکوتیارہے اس سلسلے میں فلپائن پاکستان میں اسکولز اور جامعات قائم کرنے کاخواہاں ہے ، لیکن شعبہ تعلیم کے منصوبوں کے لیےحکومت پاکستان کی ساورن گارنٹی کےساتھ اراضی بھی درکارہوگی۔ ملکہ فلپائن نے کہاکہ انہیں پاکستان آکر یہاں کے پرامن حالات دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوئی ہے۔

About Admin

Check Also

جاتی امرا:شریف خاندان کی محل نما رہائش گاہ، جاتی امرا کا ہندی زبان میں کیا مطلب ہے؟ جو جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر پاکستان کے سابق وززیر اعظم میاں محمد نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *