Breaking News

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں توقع سے زائد اور زبردست اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سرکاری ملازمین کے لئے چھوٹی عید سے قبل بڑی خوش خبری سامنے آ گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری وزراتی کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے۔ جس میں پہلی تجویز یہ دی گئی ہے کہ ملازمین کو3 ماہ کی تنخواہ 10 فیصد اضافے سے دی جائے۔

دوسری تجویز2 ماہ کی تنخواہ 15 فیصد اضافے جبکہ تیسری تجویزرمضان پیکج کے تحت ایک ماہ 25 فیصد اضافی تنخواہ دے دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کے زیرصدارت سب کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاق کی طرز پر پنجاب میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب، سیکرٹری خزانہ اور ملازمین اتحاد تنظیموں اور ایپکا کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سب کمیٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق 3 سفارشات وزراتی کمیٹی کو ارسال کردی ہیں۔سب کمیٹی نے اپنی سفارشات میں پہلی تجویز دی کہ ملازمین کو3 ماہ کی تنخواہ 10 فیصد اضافے سے دی جائے، دوسری تجویز کے تحت ملازمین کو2 ماہ کی تنخواہ 15 فیصد اضافے کے ساتھ دی جائے۔ اسی طرح تیسری تجویز دی گئی کہ رمضان پیکج کے تحت ملازمین کو ایک ماہ 25 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہ دے دی جائے۔ یاد رہے ملازمین اتحاد تنظیموں اور ایپکا پنجاب نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو مارچ سے 25 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہ دی جائے۔ جس کے تحت مارچ سے جون تک کی تنخواہ 25 فیصد اضافے سے دی جائے گی۔ سب کمیٹی نے تمام سفارشات وزراتی کمیٹی کو ارسال کردیں۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *