Breaking News

دفاتر بند، تین دن کیلئے چھٹیاں دیدی گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک  بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں آئے روز ملک بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے کورونا وائرس کی تیسری لہر عوام کے لئے خطرناک صورت حال اختیار کرتی چلی جا رہی ہے ۔ ج سکی وجہ سے دفاتر بند، تین دن کیلئے چھٹیاں دیدی گئیں ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دفاتر بدھ 21 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے پانچ ملازمین کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھاجس کی وجہ سے پی سی بی کے دفاتر بند کردیے گئے تھے۔ اب حکام نے دفاتر کی بندش میں 21 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پی سی بی کے 70 فیصد ملازمین پہلے ہی گھروں سے کام کر رہے پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار430 تک پہنچ گئی جب کہ مزید 2 ہزار 701 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں اور ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار703 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار698افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 4 ہزار452 ، خیبر پختونخوا 2 ہزار138، اسلام آباد میں 520، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 46 ہزار963 ، صوبہ خیبر پختونخوا 75 ہزار52، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار661، پنجاب میں ایک لاکھ 82 ہزار576، بلوچستان 19 ہزار171، آزاد کشمیر 10 ہزار816اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

About Admin

Check Also

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *