Breaking News

امریکی ڈالر کی قدر میں اتنی کمی کہ یقین کرنا مشکل۔۔ قیمت کتنی رہ گئی؟مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)1، 2 نہیں بلکہ پورے 17روپے۔۔ امریکی ڈالر کی قدر میں اتنی کمی کہ یقین کرنا مشکل۔۔ قیمت کتنی رہ گئی؟ مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔۔تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی ڈالر کی قدر میں بے تحاشہ اضافہ ہوا تھا مگر حالات بہتر ہوتے ہی ڈالر زمین بوس ہونا شروع ہو گیا ہے۔

امریکی ڈالر کی قدر میں پچھلے آٹھ ماہ کے دوران 17 روپے کی کمی ہوئی، لیکن پاکستان میں قیمتوں کے اشاریہ جات پر کوئی ٹھوس اثر نہیں ہوا۔صدر ایف پی سی سی آئی ، میاں ناصر حیات مگوں نے مختلف مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے رویہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپیہ بھی کم ہونے پر اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کر لیتے ہیں۔ جوابی طور پر، ڈالر کی قدر کم ہونے پراب وہ ایک روپیہ بھی اپنی قیمتوں میں کم کرنے پر مائل نہیں ہیں۔اپنے بیان میں ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں 15 اپریل 2021 کو ایکسچینج ریٹ ڈالر کے مقابلہ میں 151.25 روپے تھا۔ جبکہ اگست 2020 میں یہ سب سے زیادہ 168.87 ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد، تمام درآمد پر مبنی کمپنیوں نے اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ خاص طور پر دواسازی اور آٹوموبائل کے شعبے۔ در حقیقت، یہ کمپنیاں پچھلے آٹھ ماہ کے دوران ماہانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر اپنی قیمتوں میں اضافے میں مصروف پائے گئے۔تاہم، آج جب ڈالر تقریبا 17 روپیہ نیچے ہے ، قیمتوں میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی۔ جبکہ اب ان قیمتوں میں کافی حد تک کمی آچکی ہونی چاہیے تھی۔

About Admin

Check Also

جاتی امرا:شریف خاندان کی محل نما رہائش گاہ، جاتی امرا کا ہندی زبان میں کیا مطلب ہے؟ جو جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر پاکستان کے سابق وززیر اعظم میاں محمد نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *