Breaking News

آئندہ مالی سال کا بجٹ، سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیسا ہے کہ سب کے علم میں ہے بجٹ بھی قریب آن پہنچا ہے اور سرکاری ملازمان کی نگاہیں بھی بجٹ پر مرکوز ہو گئی ہیں کہ اُن کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ایسے میں حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوش خبری سُنا دی ہے۔

الگ سیکرٹریٹ کے قیام سے نہ صرف جنوبی پنجاب کے انتظامی امور میں بہتری کے ساتھ سرکاری اداروں میں تعینات ملازمین کے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو انسانی وسائل کی فراہمی کے لیے سرکاری ملازمتوں میں32 فیصد کوٹہ تین ڈویژنز کے لیے مخصوص کیا جا رہا ہے،اس مقصد کے لیے سول سروسز کے مروجہ قانون میں ترمیم کی سمری تیار کی جا چکی ہے،سرکاری ملازمان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے مستقل سیکرٹریٹ کی تعمیر کے لیے اراضی کا تعین اور عارضی دفاتر کے لیے عمارتوں کا حصول اور منتقل شدہ محکمے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل مکمل طور پر فعال کر دئیے جائیں گے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور فنڈز کے استعمال کی تفصیلات الگ کتاب کی شکل میں شائع کی جائیں گی جو اس بات کا ثبوت ہوگی کہ موجودہ دور حکومت میں جنوبی پنجاب کے لیے مختص شدہ بجٹ جنوبی پنجاب میں ہی خرچ کیا گیا، ماضی کی طرح بجٹ میں اعلان کردہ فنڈز میں سال کے اختتام تک کوئی کٹوتی کی گئی نا کسی دوسری جگہ استعمال کیا گیا، کرونا سے متاثرہ زندگی کی بحالی کے لیے رواں مالی سال کی طرح اس سال بھی کاروبار دوست بجٹ پیش کریں گے۔

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *