اگر میں روزوں کے مہینے میں مر جاؤں تو ۔۔۔۔۔۔۔ بھارت کی ایک ہندو خاتون نے اپنے گھر والوں کو حیران کن وصیت کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہا راشٹر کے شہر پونے میں ایک ہندو خاتون کو کریا کرم کی بجائے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کے علاقے اندرا نگر کی رہائشی ایک 72 سالہ چھگن بائی کشن اوبال نے اپنی بیٹی لکشمی کو یہ وصیت کی تھی۔

کہ اگر اس کا رمضان المبارک میں انتقال ہوجائے تو اس کی میت کا ہندو طریقے سے کریا کرم کرنے کی بجائے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے۔بیٹی لکشمی کے مطابق اس کی والدہ کو منگل کے روز گٹھیا کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔ ہسپتال میں چھگن بائی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آ گیا جس کے بعد کورونا ایس او پیز کے تحت میت کو جلایا جانا تھا تاہم لکشمی نے ضد پکڑ لی کہ اس کی والدہ کو دفن کیا جائے۔ہسپتال کے عملے نے مقامی مسلم تنظیم کی مدد لے کر ضلعی انتظامیہ سے تدفین کی اجازت حاصل کی جس کے بعد خاتون کو مسلمانوں کے قبرستان میں بدھ کے روز دفن کیا گیا۔۔۔۔یہ بھی پڑھیں۔۔۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو ان کی کمر پر ہاتھ پھیرا۔ چنانچہ وہ تمام جانیں نکل پڑیں جو اللہ تعالیٰ آدم کی ذریت میں سے قیامت تک پیدا کریں گے۔ ہر انسان کی دونوں آنکھوں کے بیچ میں نور کی لاٹ بنا دی۔ پھر انہیں آدم علیہ السلام کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے پوچھا:یہ کون لوگ ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے بتایا: تمھاری ذریت۔ اچانک ان کی نظر ایک آدمی پر پڑی۔

اور اس کی آنکھوں کے بیچ کی روشنی انہیں بہت پسند آئی۔ انہوں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ فرمایا: داؤد (علیہ السلام) ۔ انہوں نے پوچھا: اے رب، اس کی عمر کتنی مقرر کی ہے؟ فرمایا: 60 سال۔ عرض کی: اے رب میری عمر میں سے اس کے 40 سال بڑھا دیجیے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا: جب آدم علیہ السلام کی عمر 40 سال نکال کر پوری ہو گئی تو ان کے پاس ملک الموت آیا۔ حضرت آدمؑ نے پوچھا: کیا میری عمر کے 40 سال ابھی باقی نہیں ہیں۔ فرشتے نے پوچھا: کیا آپ نے یہ 40 سال اپنے بیٹے داؤد کو نہیں دے دیے تھے۔ حضرت آدم نے انکار کر دیا۔ اسی طرح اس کی ذریت بھی انکار کرتی رہی ہے۔ آدم بھول گئے اور انہوں نے شجرہ کا پھل کھایا۔ اسی طرح ان کی ذریت بھی بھولتی رہی ہے۔ آدم نے غلطی کی اور ان کی ذریت بھی غلطی کرتی آرہی ہے۔۔۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نےکہا ہے کہ عمران خان کو سیاست میں آنےکا مشورہ میں نے دیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے25ویں یومِ تاسیس پر نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ مارچ 1995ءمیں عمران خان کوسیاست میں آنے کیلئے خط لکھا تھا اور انہیں مشورہ دیا تھا کہ سیاست میں آئیں،میرا شروع دن سے یہی موقف تھا کہ عمران خان بکنے والا ہے اور نہ ہی بھاگنے والا۔

About Admin

Check Also

گھر خریدیں بیوی مفت ملے گی ایسی آفر کے گھرکی قیمت جان کر خریدنے والوں کی لائن لگ گئ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گھر خریدیں بیوی مفت ملے گی ایسی آفر کے گھرکی قیمت جان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *