Breaking News

بڑی خبر:6 بجے کے بعد کنٹرول مکمل فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو بھی سخت رویہ اپنانا پڑ گیا کیوں کہ لوگ ایس او پر عملدر آمد نہیں کر رہے ان حالات میں حکومت پاکستان نے بھی بڑا قدم اُٹھا لیا ہے اور فوج کی مدد طلب کر لی ہے 6بجے کے بعد کنٹرول مکمل فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن سے قبل حکومت نے آخری آپشن استعمال کرلیا۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھی شام 6 بجے کے بعد فوج کنٹرول سنبھال لے گی۔ ذرائع کے مطابق کسی شخص کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایمر جنسی کی صورت میں شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ سرکاری ملازمین دفتر کا کارڈ دکھا کر سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ فوج 150 گاڑیوں میں گشت کریں گی۔ یاد رہے گزشتہ روز کورونا کے حوالے سے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے تحت گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور اسلام آباد اپنی ضرورت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا اور اہم فیصلہ ہے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، وہاں لاکھوں کی تعداد میں روزانہ کورونا میں مبتلا مریض سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اموات اتنی زیادہ ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔ ۔ شیخ رشید کا کہنا تھ کہ یہ ایک بہت بڑا اور اہم فیصلہ ہے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، وہاں لاکھوں کی تعداد میں روزانہ کورونا میں مبتلا مریض سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اموات اتنی زیادہ ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *