Breaking News

رات سوتے وقت کمرے میں آپ کی موت ہو سکتی ہے ، یہ خبر پڑھیں اور خوب احتیاط کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) احتیاط کیجئے ۔ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن احتیاط بھی ضروری ہے ۔یہاں یہ جاننا ضروری ہے کہ کمرے کے بند ہونے کی صورت میں ہونے والی مو ت کی اصل وجہ کیا ہے۔ عام لوگوں کا خیال ہے کہ موت کی وجہ سلنڈر میں موجود گیس ہے ۔

اس لئے گیس سلنڈر کو باہر رکھ کر کمرے کے اندر گیس ہیٹر ج، لاتے ہیں ۔جبکہ ایسا نہیں بلکہ موت کی وجہ کوئی اور گیس ہے جو جلنے کے عمل کے دوران پیدا ہوتا ہے اور اس گیس کو کاربن مونو آکسائیڈ کہتے ہے۔ جلنے کے عمل کے دورا عام طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس بنتا ہے لیکن جب آکسیجن کی کمی ہوگی تب کاربن مونو آکسائیڈ گیس بھی بننا شروع ہوتا ۔  بند کمرے میں جب گیس ہیٹر جلا تے ہیں تب کمرے میں موجود آکسیجن جلنے کے عمل میں استعمال ہوگا اور آہستہ آہستہ کمرے میں موجود آکسیجن کا لیول کم ہونا شروع ہو جائے گا ۔جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ جب کمرے میں آکسیجن کا لیول کم ہوتا ہے تب ز ہر یلا گیس یعنی کاربن مونو آکسائیڈ گیس بننا شروع ہوتا ہے۔ کمرے میں اس گیس کے پیدا ہوتے ہی سر درد شروع ہوگا۔اچانک سر درد ہونا اس گیس کی موجودگی کی علامت ہے۔اگر پھر بھی گیس ہیٹر کو جلا کے رکھیں تو یہ گیس ہمارے پھیھپڑوں میں چلا جائے گا اور پھپھڑوں سے خون کے سرخ خلیہ میں چلا جائے گا۔ سرخ خلیہ گاڑی کی طرح ہوتی ہے جسطرح ہم گاڑی کے سیٹ پہ بیٹھے ہیں اسی طرح آکسیجن ہیموگلوبین کے اوپر بیٹھ کے جسم کے ہر حصے میں جائے گا۔اب آکسیجن کے سیٹ پہ جب کاربن مونو آکسائیڈ بیٹھے گا تو آکسیجن کو جگہ نہیں ملی گی اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ خون میں آکسیجن کا لیول گر جائے گا اور موت واقع ہوجائے گی لہٰذا اس سے بچنے کیلئے کمرے میں ہوا کی آمدو رفت رکھنا ضروری ہے ۔

About Admin

Check Also

بابا بلھے شاہ کی نماز جنازہ کوئی کیوں پڑھنے کوتیارنہیں تھا،ہیجڑوں اوربھنگیوں نے انہیں ویرانے میں کیوں دفن کیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجابی زبان کے مشہور عوامی شاعر بابا بُلھے شاہ کی پیدائش 1680ء …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *