Breaking News

4اور5مئی کی رات کوسرحد پرکیا ہونے والاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 4اور 5مئی کی رات کو سرحد پر کیا ہونے والا ہے؟قوم کے لیے بڑی خبر آ گئی۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان مین بھی کورونا وائرس سے ہلاکتیں دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہیں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر این سی او سی کا بڑا یصلہ سامنے آ گیا ہے۔

پاکستان اور ایران کے باڈرز سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کیے جانے والے علامیہ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی کئی اقسام سامنے آنے کے بعد افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی پر نظرثانی کا مقصد تینوں ممالک کے مابین پیدل آمدورفت کو کورونا پروٹوکولز کے تحت کرنا ہے۔نئی پالیسی کے تحت بارڈر ٹرمینلز پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے زیادہ موثر پالیسی نافذ کی جاسکے گی، نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کا اطلاق 4 ، 5 مئی کی درمیانی شب سے 20 مئی تک رہے گا۔ پالیسی کا اطلاق پاکستان آنے والی پیدل آمدورفت پر ہوگا، دو طرفہ ٹریڈ، کارگو پالیسی سے مستثنٰی ہونگے، بارڈر ٹرمینلز ہفتے کے 7 دن کھلے رہیں گے، این سی او سیاین سی او سی کا بارڈر ٹرمینلز پر کورونا ٹیسٹنگ اور ایس او پیز کے لیے ہیلتھ کئیر سٹاف بھی بڑھانے کا فیصلہ، پاکستان آنے والے مسافروں کو ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔کورونا مثبت آنے پر شہریوں کو قریبی قرنطینہ سینٹر شفٹ کر دیا جائے گا، کورونا مثبت آنے والے افغان شہریوںکو افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا۔تمام ڈرائیورز اور ہیلپرز کے کیے بارڈر ٹرمینل پر تھرمل سکیننگ کروانا لازمی قرار ہو گا۔

About Admin

Check Also

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *