Breaking News

عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ۔۔۔!!! کپتان تیری عظمت کو سلام،ایسا کارنامہ کہ تفصیلات جان کر عوام عش عش کر اُٹھیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خاں الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے بھر پور کوشاں ہیں اور عوام کو ہر فورم پر ریلیف دینے کا کام جاری ہےاسی طرح اب خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے طرز پر مستحقین کے لیے راشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

راشن کارڈ سے مستحق خاندانوں کو ماہانہ مفت راشن گھروں پر پر فراہم کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے مستحقین کےلیےراشن کارڈجاری کرنےکافیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمودخان نے کہا ہے کہ کےپی حکومت صحت کارڈ کے طرزپر راشن کارڈ جاری کرے گی ، جس کے تحت مستحق خاندانوں کو ماہانہ مفت راشن گھروں پر پر فراہم کیاجائے گا۔محمود خان کا کہنا تھا کہ راشن کارڈوزیراعظم کے فلاحی ریاست کے مشن میں سنگ میل ثابت ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت صحیح معنوں میں عوام دوست حکومت ہے۔وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ کےپی حکومت غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور مفاد عامہ کےاقدامات کا عملی سلسلہ جاری رہے گا ، سابق حکمرانوں نے ووٹ کے لیے غریب طبقے کا نام استعمال کیا اور غریب طبقے کی فلاح کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اب کسی طالبعلم کو مفت کے گریڈ نہیں ملیں گے بلکہ امتحانات ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ جو بچے امتحان دیں ان کو داخلہ مل جائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *