Breaking News

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی حلقہ خوشاب میں ہو رہے ہیں جو کہ سرگودہا کا علاقہ ہے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 229 میں سے 200 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مرتب کیے جا چکے ہیں۔

جن کے مطابق ن لیگ کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔ بتایا ہے کہ 200 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار معظم شیر 61 ہزار 550 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے علی حسین بلوچ نے 50 ہزار 667 سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ یوں بظاہر ن لیگ کے امیدوار فتح کی پوزیشن میں آ چکےہیں جبکہ پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا، پنجاب کے روایتی حلقے میں ٹی ایل پی امیدوار تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی حلقہ خوشاب میں ہو رہے ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک ایک مرتبہ پھر سرپرائز دینے میں کامیاب ہوگئی۔ کالعدم تحریک لبیک ایک مرتبہ پھر اہم حلقے میں بڑی سیاسی قوت کے طور پر خود کو منوانے میں کامیاب ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں کالعدم تحریک لبیک کے امیدوار نے 5 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی اس ضمنی الیکشن میں بمشکل 200 ووٹ حاصل کر سکی۔

About Admin

Check Also

اسلام آباد میں مساج سنٹر پر چھاپہ، پکڑے جانیوالے شخص نے اپنا تعلق کس حکومتی شخصیت کیساتھ بتایا؟؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس نے مساج سنٹر پر چھا پہ مار کارروائی کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *