Breaking News

معروف پاکستانی اداکارہ نے خلیل الرحمان کے ساتھ شادی کرلی؟حقیقت جان کر پورا پاکستان حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف ہدایت کار خلیل الرحمان قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشل فیاض کے ساتھ شادی کررہے ہیں یا نہیں اس حوالے سے اداکارہ نے خود بتا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایشل فیاض نے معروف رائٹر اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت دے دی ہے۔

اداکارہ ایشل فیاض نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ سے خلیل الرحمان قمر کی شادی کے متعلق سوال کیا۔میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اللہ جانتا ہے کہ میری اور خلیل الرحمان کی شادی کی افواہیں کس نے پھیلائیں مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔معروف اداکارہ ایشل نے دورانِ پروگرام انکشاف کیا کہ جب میری اور خلیل الرحمان کی شادی کی افواہیں پھیلیں تو میں ڈر گئی تھی۔اداکارہ نے بتایا افوائیں سننے کے بعد میں ایک کمرے میں اکیلے بیٹھ کر رو رہی تھی۔تاہم میری والدہ نے مجھے سمجھایا کہ سامنے جاؤ اور وضاحت دو اور ڈرو مت کیونکہ ڈر کے بیٹھنے سے کچھ بھی نہیں ہوتا ہے۔اپنی والدہ کی جانب سے حاصل ہونے والی ہمت کے بعد میں نے انٹرویو میں ان تمام افواہوں کو جھوٹا قرار دیا۔اداکارہ ایشل نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان قمر میری فیملی کی طرح ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کی اہلیہ بہت غصہ والی ہے اور غلط بات برادشت نہیں کرتی ہیں۔ایشل نے بتایا کہ جب یہ افواہیں پھیلیں تو خلیل الرحمان قمر کی بیوی نے بہت سارے بلاگرز کو یہ جھوٹی افواہیں پھیلانے کے لیے ڈانٹا تھا۔ایشل فیاض نے جھوٹی افواہیں پھیلنے کا ذمہ دار سوشل میڈیا کو قرار دیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ پہلے زندگی بہت آسان تھی لیکن سوشل میڈیا کے فعال ہونے کے بعد لوگ منفی ہوگئے ہیں اور دوسروں کو پریشان کرتے ہیں۔

About Admin

Check Also

میں اپنے شوہر کی خود دوسری شادی کراوں گی صنم بلوچ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صنم بلوچ کے میاں دوسری شادی کا سوچ رہے ہیں جس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *