Breaking News

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں پیش آئے افسوس ناک واقعے نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مطابق مہمند کے علاقے میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں بچے پانی کی ٹنکی کے نیچے کھیل رہے تھے۔

کہ اچانک پانی کی بھاری بھر کم ٹنکی ننھے بچوں پر آگری، جس کے باعث آٹھ بچے ٹنکی کے ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دلخراش واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا، امدادی ٹیموں کے مطابق ملبے تلے دبے سات بچے دم توڑ چکے تھے جبکہ ایک بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی تھی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں چار سے بارہ سال کے درمیان ہیں، علاقے میں پیش آئے دلخراش واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور پورا علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے۔ دوسری جانب لاہور کو لاک لگ گیا، 9 دنوں کیلئے شٹر ڈاؤن، چاند رات نہیں ہوگی، عید کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا، این سی او کی ہدایات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن لگ گیا۔کورونا کی تیسری لہر کے باعث حکومت نے 8 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا، جمعہ کے روز شام کے 6 بجتے ہی کاروبار اور بڑی مارکیٹوں کو بند کرادیا گیا۔ اس بار چاند رات پر بھی کاروبار نہیں ہوگا، لاہوریوں نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لاک ڈاؤن سے قبل ملنے والے دن کو ہی چاند رات میں بدل دیا۔ کپڑے، جوتے، مہندی، جیولری جس نے جو خریدنا تھا خرید لیا، تمام مارکیٹس، تجارتی کاروباری مراکز اوردکانیں بند کر دی گئیں ہیں۔

About Admin

Check Also

اسلام آباد میں مساج سنٹر پر چھاپہ، پکڑے جانیوالے شخص نے اپنا تعلق کس حکومتی شخصیت کیساتھ بتایا؟؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس نے مساج سنٹر پر چھا پہ مار کارروائی کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *