Breaking News

شہباز شریف اگلے وزیراعظم جبکہ چوہدری نثار وزیراعلیٰ پنجاب؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  صدر ن لیگ شہبازشریف اور چوہدری نثار علی خان کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے شہباز شریف کی ہونے والی ملاقات بہت اہم ہے۔اگر شہباز شریف کی حکومت بنانے کی جانب معاملہ جاتا ہے تو چوہدری نثار بھی اس میں شامل ہو جائیں گے۔

 سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چوہدری نثار کے بغیر ایک قدم نہیں چلتے۔سیاسی طور پر وہ ہمیشہ چوہدری نثار پر انحصار کرتے ہیں۔لندن کے دورے میں شہباز شریف کی خواہش ہوگی کہ اگر معاملات آگے بڑھتے ہیں تو اگلے وزیر اعلی چوہدری نثار علی خان ہوں گے۔چوہدری نثار بھی اچھے وقت کا انتظار میں ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں اور ان کی بھی خواہش ہوگی کہ شہباز شریف وزیراعظم بن جائیں۔اگر شہباز شریف وزیراعظم بن جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ چوہدری نثار پریکٹیکلی چیف منسٹر ہوں گے۔لیکن دیکھتے ہیں کہ نواز شریف اپنے بھائی کو اقتدار دینے پر رضا مند ہوتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے میں نواز شریف سے زیادہ مریم نواز رکاوٹ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی طرف سے اسمبلیاں توڑنے کا امکان کم ہو گیا ہے۔عمران خان کا اہم مسئلہ حل ہو گیا ہے۔چار سوالوں کا جواب اگلے چند ہفتوں میں ملنا ہے۔بجٹ منظور ہونا ہے یا نہیں۔جہانگیر ترین گروپ کیا کرے گا۔سعودی عرب میں کیا ہوگا۔کورونا کے خلاف مہم کا کیا فائدہ ہوگا۔ ہارون رشید نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔معاملات اسی ملاقات میں حل ہوئے ہیں۔میں نے کہا تھا کہ صلح ہوجائے گی بجٹ منظور ہوگا۔

About Admin

Check Also

اسلام آباد میں مساج سنٹر پر چھاپہ، پکڑے جانیوالے شخص نے اپنا تعلق کس حکومتی شخصیت کیساتھ بتایا؟؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس نے مساج سنٹر پر چھا پہ مار کارروائی کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *