Breaking News

عمران خان کی تعریف کرنے پر والد نے بیٹی کا رشتہ توڑ دیا کیا کہہ کرلڑکے والوں کو گھر سے نکال دیا ناقابل یقین انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیصل آباد کے رہائشی نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر بیٹی کے سُسرالیوں کو گھر سے نکال کر رشتے سے انکار کر دیا۔فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن کے رہائشی سہیل کی بیٹی کے سُسرالی رمضان اور اِس کی اہلیہ منگنی کی تاریخ سے متعلق معاملات طے کرنے اُن کے گھر پہنچے تھے۔

جہاں بات چیت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی تعریف سُن کر لڑکی کا والد سہیل آگ بگولہ ہو گیا۔وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنے پر مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لڑکی کے والد سہیل نے بیٹی کے سُسر رمضان اور اس کی اہلیہ کو رشتے سے انکار کر تے ہوئے گھر سے نکال دیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُنہیں مکمل احساس ہے کہ عوام پر گرانی کے باعث مشکل وقت آیا ہوا ہے، مہنگائی سب سے تکلیف دہ چیز ہے، ڈالرکی قدربڑھنے سےمہنگائی ہوتی ہے، عوام تھوڑاصبر اور کریں، روپیہ مضبوط ہوگا، سب ٹھیک ہوجائے، وقت ضرور آئے گا۔ دوسری جانب ملک بھر میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں سمری تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جون 2019 میں ڈالر 152 روپے تھا اور اس وقت ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ڈالر کی قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی اور اب ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آگیا ہے۔

About Admin

Check Also

اسلام آباد میں مساج سنٹر پر چھاپہ، پکڑے جانیوالے شخص نے اپنا تعلق کس حکومتی شخصیت کیساتھ بتایا؟؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس نے مساج سنٹر پر چھا پہ مار کارروائی کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *