مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ گئی ہے مون سون کی بارشیں برسانے والا رواں سیزن کا پہلا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا ہے۔اس پر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون کا سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔

جو جون کے آخری ہفتے میں بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔باروں کا یہ سلسلہ جولائی کے پہلے ہفتے میں بھی جاری رہے گا ۔ دوسری جانب ابراہیم رئیسی ایرانی صدارتی الیکشن میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم رئیسی ایرانی صدر منتخب ہو گئے۔ ابراہیم رئیسی نے 28 ملین میں سے 17ملین ووٹ حاصل کیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق دیگر تینیوں امیدواروں نے شکست تسلیم کر لی۔ ایران میں 18جون جمعے کی صبح کو نئے صدر کے انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوئی جو شام تک جاری رہی۔ جمعرات کے روز سعید جلیلی، علی رضا ذکانی اور محسن مہر علی زادہ نے مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا جس کی وجہ سے اب اہم مقابلہ رئیسی اور عبد الناصر کے درمیان تھا۔ ابراہیم رئیسی کو سن 2017 کے انتخابات میں 38 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے اور انہیں صدر حسن روحانی نے شکست دے دی تھی۔ آئین کی رو سے کو ئی بھی امیدوار مسلسل تیسری بار صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکتا اس لیے صدر روحانی اس بار اس دوڑ سے باہر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ابراہیم رئیسی ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای کے بھی پسندیدہ امیدوار ہیں۔ تمام جائزوں میں پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ سخت گیر موقف کے حامی ابراہیم رئیسی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہو جائیں گے۔ بین الاقوامی مبصرین اور سفارتکاروں کا خیال ہے کہ اٹھارہ جون کے صدارتی انتخابات کا براہِ راست اثر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے پر مرتب ہو گا۔

About Admin

Check Also

اب ہر سرکاری ملازم کے پاس اپنا گھر،اپنی گاڑی ہوگی اورحکومت نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر سرکاری ملازم کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کے پاس اپنا ذاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *