Breaking News

وہی ہوا جس کا ڈر تھا! شادی ڈکلئیر ہوتے ہی دعا بھٹو اور حلیم عادل شیخ بڑی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند یوم قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی دوسری شادی منظر عام پر آ گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور اپنی شادی ڈکلئیر کر دی۔

دعا بھٹو کی جانب سے جاری تصویر میں ان کے نوزائیدہ بیٹے کو بھی ان کے ہاتھوں میں دیکھا جا رہا ہے جبکہ اس تصویر میں ان کے بیٹے کا نام بھی موجود ہے۔ دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ”کامل حلیم شیخ” رکھا۔ دعا بھٹو اس تصویر میں انتہائی خوش نظر آئیں جبکہ حلیم عادل شیخ نے بھی دعا بھٹو سے اپنی شادی کی تصدیق کر دی۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شادی اب منظر عام پر آئی کوئی غلط کام نہیں کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے دعا بھٹو سے شادی الیکشن کے بعد کی۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی دعا بھٹو سے یہ دوسری شادی ہے۔  دوسری جانب سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ ،رکن سندھ اسمبلی طاہرہ دعا بھٹوکی طرف سے بچے کی ولادت پراپنی شادی ڈکلیئرکرنے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے شاہدہ رحمانی نے سوال اٹھا دیا ہے۔ ایم این اے شاہدہ رحمانی نے کہا کہ کیا اب حلیم عادل شیخ اور طاہرہ دعا بھٹو شادی چھپانے پر نااہل ہوں گے یا الیکشن کمیشن کا قانون نثار کھوڑو کے لیے کچھ اور تھا اور حلیم عادل شیخ کے لیے کچھ اور ہے۔

About Admin

Check Also

اداکارہ حِرا خان سے نامور ڈائریکٹر کا شرمناک مطالبہ، ہنگا مہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپنے کپڑ ے اتارو اور یہ کپڑے پہن کر آڈیشن دو، اداکارہ حرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *