Breaking News

عمرہ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری آگئی، پابندی کب سے ختم ہو رہی ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مسلمان کافی عرصہ سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے نہیں جا سکے تھے جس کی وجہ سے لوگ اس انتطار میں تھے کہ کب کورونا کا پھیلاؤ کم ہو گا اور وہ عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔تاہم اب بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے پاکستانی عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں سعودی عرب جانے کیلئے پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ پشاور میں حاجی کیمپ فیز سیون میں نئے رہائشی بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے نورالحق قادری نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ اور حج کے حوالے سے کوئی اضافی خرچہ وصول نہیں کیا جا رہا، ایئر لائنز کے ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں حج اور عمرے کے پیکجز میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حاجی کیمپ پشاور کے نئے رہائشی بلاک میں حجاج کرام کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ایک ہی جگہ پر عازمین کی دستاویزات کی جانچ پڑتال ہو سکے گی اور انہیں ویکسین بھی لگائی جا سکے گی۔نورالحق قادری نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

About Admin

Check Also

یہ خاتون آفیسر اب کہاں اور کس حال میں ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میل آن لائن کے مطابق اس 32سالہ خاتون کا نام گل فروز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *