Breaking News

دولہا عین شادی کے وقت دلہن کو سٹیج پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، لیکن وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کا دن انسان کی زندگی اور اُس کی خوشی کا سب سے بڑا دن ہوتا ہے لیکن بعض اوقات شادی کے دن کوئی ایسا کام بھی ہو جاتا کہ رنگ میں بھنگ پڑ جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ اب سامنے آیا ہے جب دولہا عین شادی کے وقت دلہن کو سٹیج پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک دولہا عین شادی کے وقت اس وقت فرار ہوگیا جب پولیس نے بارات پر چھاپہ مارا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانی پت کی دیش راج کالونی کے ایک شخص نے اپنی 17 سالہ بیٹی کی شادی 25 برس کے اکاؤنٹنٹ سے طے کی تھی۔ جب ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کیلئے پھیرے ہو رہے تھے تو کسی نے نابالغ لڑکی کی شادی کے حوالے سے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شادی رکوادی۔ پولیس کو دیکھ کر دولہا اتنا خوفزہ ہوا کہ وہ دلہن کو سٹیج پر چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پولیس باراتیوں اور دلہن سمیت دلہن والوں کو تھانے لے گئی۔ اہل خانہ نے لاکھ کوشش کی لیکن دولہا کو ڈھونڈا نہیں جاسکا۔ جس کے بعد دلہن والوں نے منت سماجت اور خوشامد کے ذریعے دولہا کو تھانے بلایا۔ دولہا نے پولیس کے روبرو اپنے بیان میں کہا کہ اسے دلہن کے نابالغ ہونے کا پتہ نہیں تھا۔ دوسری جانب حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کے سسر کی بہو سے متعلق کی گئی مبینہ گفتگو کی چیٹ لیک ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک مداح کی جانب سے سینئر اداکار محسن اکرام سے کی گئی مبینہ گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔ اسکرین شاٹ میں اداکار سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’انکل اپنی بہو مینو (یعنی منال) کے بارے میں کچھ کہیں‘، جس پر محسن اکرام کا کہنا تھا کہ ’وہ خوبصورت ہیں۔

About Admin

Check Also

اداکارہ حِرا خان سے نامور ڈائریکٹر کا شرمناک مطالبہ، ہنگا مہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپنے کپڑ ے اتارو اور یہ کپڑے پہن کر آڈیشن دو، اداکارہ حرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *