Breaking News

شادی کی تیسری رات دولہے نے دولہن کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دونوں خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور ہر انسان اپنی شادی سے بھر پور لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتا ہے مگر کسی کسی کو یہ خوشیاں راس نہیں آتیں اور وہ کام ہو جاتا ہے کہ کسی کے وہم  وگمان میں بھی نہیں ہوتا ایسا ہی کچھ ایک نئی نویلی دلہن کے ساتھ ہو گیا۔

شوہر نے دلہن کا گلہ دبا کر اسے ہلا ک کر دیا اور لا ش گاڑی میں رکھ کر سسرال پہنچا دی جہاں سے پولیس کو شکایت ملنے پر پولیس نے قرطبہ چوک کے قریب گاڑی سے لا ش برآمد کر کے قبضے میں لے لی جبکہ ملزم محمد تنویر کو حر ا ست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقتولہ حرا اور تنویر کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی شادی کے تیسرے روز ہی دونوں میں کسی بات پر جھگڑ ا ہو گیا جس پر تنویر پر الزام عائد ہے کہ اس نے مبینہ طور پر دولہن کا گلہ دبا کر اسے ابدی نیند سُلا دیا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس پر الزم بے بنیاد ہے اس کی اہلیہ نے گلے میں پھندا لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔اس واقعہ کے بعد دولہا نے اپنے والدین کو صورت حال سے آگاہ کیا تو لڑکے کے والد نے اپنی بہن یعنی دلہن کی والدہ کو صورت حال سے آگاہ کیا اور میت کو گاڑی میں ڈال کر ان کے گھر لے گئے ۔تھانہ سمن آباد پولیس نے دلہن کے والد کی مدعیت مقدمہ درج کر کے تفیتش شروع کردی ہےاور کمرہ عروسی سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *