Breaking News

اتر پردیش، بھارت میں دلہن رخصتی کی پہلی ہی رات دلہا کو تھپڑ مار کر اپنے گھر واپس آگئی۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  شادی ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور ہر انسان اپنی شادی سے بھر پور لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتا ہے مگر کسی کسی کو یہ خوشیاں راس نہیں آتیں اور وہ کام ہو جاتا ہے کہ کسی کے وہم  وگمان میں بھی نہیں ہوتا ایسا ہی اب ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔

وقت نیوز کے مطابق اتر پردیش کے ضلع جون پور میں شادی کے گھر میں اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن نے اپنے شوہر کو زوردار تھپڑ رسید کردیا۔ دلہن نے کپڑے تبدیل کیے اور اپنا سامان لے کر والدین کے گھر واپس لوٹ آئی۔ والدین جو بیٹی کو الوداع کہنے کے بعد چین کی نیند سو گئے تھے اس صورت حال سے پریشان ہوگئے۔ اِدھر دلہا کے اہل خانہ دلہن کے گھر پہنچ گئے اور سمدھیوں سے معاملات کو حل کرنے کی درخواست کرتے رہے تاہم دلہن نے ساتھ جانے سے صاف انکار کردیا جس پر دلہا والے تھانے پہنچ گئے۔ پولیس نے بھی دلہن کو راضی کرنے کی کوشش کی تاہم اس نے بتایا کہ دلہا کسی اور لڑکی کو پسند کرتا ہے اور تاحال یہ افیئر جاری ہے اس لیے وہ کسی ایسے لڑکے کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی جو شادی کسی اور سے کرے اور پسند کسی اور کو کرتا ہو۔وقت نیوز کے مطابق اتر پردیش کے ضلع جون پور میں شادی کے گھر میں اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن نے اپنے شوہر کو زوردار تھپڑ رسید کردیا۔ دلہن نے کپڑے تبدیل کیے اور اپنا سامان لے کر والدین کے گھر واپس لوٹ آئی۔

About Admin

Check Also

اداکارہ حِرا خان سے نامور ڈائریکٹر کا شرمناک مطالبہ، ہنگا مہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپنے کپڑ ے اتارو اور یہ کپڑے پہن کر آڈیشن دو، اداکارہ حرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *