Breaking News

کل بروز منگل چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری چھٹی کی اطلاع ملتی ہے تو اُس کی خوشی دیکھنے کے قابل ہوتی ہے اس طرح حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، سرکاری ملازمین اور بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر حکومت پنجاب نے کل بروز منگل کو مقامی سطح پرعام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے دفاتر ،عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری (داتا گنج بخش)کے عرس کی تقریبات گزشتہ دو روز سے جاری ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے عرس کے آخری روز ضلعی انتظامیہ کے ماتحت آنے والے دفاتر کے ملازمین اور تعلیمی اداروں کو چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2021-22ء کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر میں واقعہ پانچ مرلے کے تمام کیٹگیریز کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیکس ایریا کےبجائے 5 مرلے کے گھروں پر کرائے کی مد میں عائد کیا جائے گا۔ کسی بھی آبادی میں واقعہ پانچ مرلے گھر کا مالک اگر اپنے گھر کے کرائے کی مد میں 18 ہزار 750 روپے سے زائد ماہانہ کرایہ وصول کر رہا ہے تو اس پر کرائے کی شرح کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جبکہ 5 مرلے گھر کا وہ مالک جو سالانہ دو لاکھ 25 ہزار سے زائد کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کر رہا ہے اس سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *