Breaking News

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت کے پاس مہنگائی پر قابو پانے کا کوئی راستہ نہیں ہے،اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کامیاب ہوجائیں پھر بھی حکومت کو منی بجٹ پیش کرنا ہوگا۔

روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت کے پاس مہنگائی کے دبائو پر قابو پانے کا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ یا اس کے بغیر پاکستان کی معیشت مشکل صورت حال کی جانب جارہی ہے، جہاں حکومت کے پاس محدود اختیارات ہیں، جس کی وجہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اوگرا نے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8 روپے اور 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے، جب کہ حکومت کے پاس بھی کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ ان اضافوں کو روک سکے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 83.40 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ چکی ہے، اس لحاظ سے مقامی مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔اگر پاکستان کی معیشت کے نگران جاری پالیسی سطح کے مذاکرات میں اسٹاف لیول معاہدہ کرلیتے ہیں جو ہ واشنگٹن ڈی سی میں آج سے شروع ہورہے ہیں تو پاکستان کی ادائیگی کے توازن میں بہتری ہوسکتی ہے کیوں کہ آئی ایم ایف بیرونی مالی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ہوسکتا ہے۔ بصورت دیگر عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے حاصل ہونے والی فنانسنگ ختم ہوجائے گی اور عالمی بونڈز کے اجرا کے ذریعے ڈالرز جمع کرنے کا طریقہ کار مہنگا انتخاب ثابت ہوگا۔ جب ادائیگی میں توازن کا بحران سنگین ہوتو شرح مبادلہ قابو سے باہر ہوجاتی ہے اور مہنگائی میں تیزی سے اضافہ کرسکتی ہے۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *