Breaking News

گھر اور دکان کرائے پر دینے والے ہو شیار! نئی شرائط عائد کر دی گئیں، عمل کرنا لازم قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام تیاری کر لیں اب نیا حکم آ گیا ہے جو آپ کے فائدے میں بھی ہے۔ گھر اور دکان کرائے پر دینے والے ہو شیار! نئی شرائط عائد کر دی گئیں، عمل کرنا لازم قرار۔پنجاب پولیس نے گھر اور دکان کرائے پر دینے یا گروی رکھوانے پر تھانے میں اندراج لازمی قرار دے دیا ہے۔

اندراج نہ کرانے والے مالک مکان اور کرایہ دار پرمقدمہ درج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گھر اور دکان کرائے پر دینے یا گروی رکھوانے پر تھانے میں اندراج لازمی قرار دے دیا گیا ، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا عدم اندراج پر مالک مکان ، کرایہ دار دونوں پرمقدمہ درج ہو گا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ مالکان کو کوپہلے کرایہ دار کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرنا ہو گی، کیونکہ قبضہ گروپ عموماً کرایہ داروں کے روپ میں قابض ہوتےہیں۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1091 مقدمات درج ہوئے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر2 ہزار182 افراد کو گرفتار کیا گیا۔یاد رہے رواں سال وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر قبضہ مافیا کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیا سیکشن تشکیل دیا گیا تھا، یہ یونٹ صرف قبضہ مافیا کے خلاف درج ہونے والی شکایات کو دیکھے گا۔وزیراعظم ہاؤس میں قائم یونٹ ہر 15 روز بعد قبضہ مافیا کے خلاف درج ہونے والی شکایات پر عمل درآمد کی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ بھی لے گا۔ عدالتی کارروائی میں شامل شکایات کو نہیں چھیڑا جائےگا جبکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *