Breaking News

میری بہن جو کہ کسی شادی سے خوش نہیں تھی وہ چھٹی شادہ کے بعد آئی تو میں اسے کمرے میں لے گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کرنا ہر انسان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے جس طرح مرد کو شادی کی زیادہ خواہش ہوتی ہے اسی طرح عورت بھی شادی کی خواہاں ہوتی ہے تاہم آئے روز پیش آنے والے عجیب و غریب واقعات نے انسانیت کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودہا پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پسند کی 6 شادیاں کرنے والی بہن کو 22 سالہ بھائی زندگی سے محروم کر دیا ۔ چھٹے شوہر نے بیوی کے لا پتہ ہونے کا مقدمہ درج کروایا تو دورانِ تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا۔سرگودھا کے گاؤں 17 جنوبی ٹانگوں والی کی رہائشی 30 سالہ نگہت پروین کے لاپتہ ہونے کا تھانہ صدر میں اس کے چھٹے شوہر وسیم امجد نے مقدمہ درج کروایا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے نگہت پروین کی تلاش شروع کی تو اس کے موبائل کی آخری کال کی لوکیشن والدین کے گھر پہنچ کر ختم ہو گئی۔ پولیس کے رابطہ کرنے پر اہلِ خانہ بتاتے ہے کہ نگہت دوستوں کے ساتھ اسلام آباد گئی ہوئی ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تفتیش کو آگے بڑھایا اور نگہت پروین کے 22 سالہ بھائی عبداللّٰہ ہاشم سے تفتیش شروع کی تو وہ انکشافات کرتا ہی چلا گیا۔ بھائی نے بتایا کہ بہن گزشتہ 8 سال سے شرمندگی کا باعث بنی ہوئی تھی، گاؤں کے لوگ بھی بہن کے کریکٹر کی وجہ سے ہمیں اچھا نہیں سمجھتے تھے، جب وہ چھٹی شادی کر کے گھر آئی تو میں نے کمرے میں بند کر کے زندگی سے محروم کر دیا ۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کا چالان جلد مرتب کر کے عدالت کو بھجوا دیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *