Breaking News

ایک 30 سالہ لڑکی کا اپنے ماں باپ کو ڈی این اے ٹیسٹ کٹ کا تحفہ، نتیجہ آیا تو لڑکی کی ماں کا ایسا شرمناک جھوٹ پکڑا گیا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک 30سالہ لڑکی نے اپنے ماں باپ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نئی کٹس خرید کر تحفے میں دیں اور جب ان کے نتائج آئے تو لڑکی کی ماں کا ایسا شرم ناک جھوٹ پکڑا گیا کہ باپ بیٹی کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

دی سن کے مطابق اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پراپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ میری ماں کو کسی نے گود لے کر پالا تھا اور وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کے اصل ماں باپ کون ہیں۔ چنانچہ میں نے اس کے لیے ایک ڈی این اے ٹیسٹ کٹ خریدنے کا فیصلہ کیا اور اس کے ساتھ اپنے باپ کے لیے بھی ایک کٹ خرید لی۔ لڑکی بتاتی ہے کہ ”میں چند سال کی ہی تھی کہ میرے ماں باپ میں علیحدگی ہو گئی تھی اور اس کے بعد سے مجھے میرے باپ نے پالا تھا۔ تاہم میری ماں کے ساتھ بھی میرے تعلقات ہمیشہ سے بہت اچھے رہے تھے اور ہم اکثر ملتی رہتی تھیں۔ اپنے باپ کو ٹیسٹ کٹ تحفے میں دیئے جب کئی ماہ گزر گئے تو میں نے اس سے پوچھا کہ آپ ٹیسٹ کب کرو گے تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنا ٹیسٹ کر چکے ہیں۔ میں نے ویب سائٹ پر ’لاگ ان‘ کیا اور ان کی ڈی این اے کی تفصیل دیکھی۔ یہاں یہ دیکھ کر میرے تو ہوش اڑ گئے کہ ان کا ڈی این اے مجھ سے میچ نہیں کر رہا تھا۔ گویا میں ان کی بیٹی ہی نہیں تھی۔

اور میری ماں نے آج تک مجھ سے اور میرے باپ سے جھوٹ بولا تھا اور علیحدگی کے بعد مجھے پرورش کی ذمہ داری بھی اس شخص پر ڈال دی تھی جو میرا حقیقی باپ ہی نہ تھا۔ میں اپنی ماں کے پاس گئی اور اس سے پوچھا تو اس نے اعتراف کر لیا کہ میں اس کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ معاشقے کے نتیجے میں پیدا ہوئی تھی تاہم اس نے تمام عمر یہ بات مجھ سے اور میرے باپ سے چھپا کر رکھی۔“ لڑکی ویڈیو میں اپنے آنسو پونچھتے ہوئے بتاتی ہے کہ ”میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میری ماں میرے ساتھ اور اس آدمی کے ساتھ اتنا بڑا دھوکہ کرے گی جسے میں آج تک اپنا باپ سمجھتی آئی ہوں۔ میں اس شخص کی مشکور ہوں کہ اس نے میری اتنی بہترین پرورش کی حالانکہ وہ میرا باپ نہیں تھا۔ تاہم میں تمام عمر اسی کو اپنا باپ سمجھوں گی۔ میں امید کرتی ہوں کہ میری زندگی میں پھر کوئی ایسا دن آئے گا کہ میں پھر سے ہنسوں گی، بہرحال اس وقت میں جس تکلیف سے دوچار ہوں، اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔“ میری ماں نے آج تک مجھ سے اور میرے باپ سے جھوٹ بولا تھا۔

About Admin

Check Also

میرا بیٹا پیدا ہوا تو اس کے کان نہیں تھے کیونکہ میرے خاوند کے اندر یہ عادت تھی۔۔ پاوں کے تلے سے زمین سے نکال دینےوالا واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک عورت کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، وہ اور اس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *