Breaking News

مریم نواز کی خواجہ سراپیر سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف پیر نے مریم نواز کو کیا چیز تھمادی؟ تمام جا دو ٹونے کا توڑ ناموراینکرپرسن کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج کل جس پیر سے مل رہی ہیں وہ خواجہ سرا ہے اور اسی نے انہیں سٹیل کا گلاس دیا ہے۔اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں عمران ریاض نے کہا کہ پاکستان میں پیروں، فقیروں اور جادو ٹونے کی پرانی تاریخ ہے۔

مریم نواز آج کل لاہور میں ایک پیر سے مل رہی ہیں جو شریف خاندان پر آنے والی مصیبتوں کا توڑ کر رہا ہے۔ ان کے گھریلو ملازمین بتاتے ہیں کہ وہ پیر ایک خواجہ سرا ہے جس نے مریم کو سٹیل کا گلاس دیا ہے۔ یہ پیر انہیں کہتا ہے کہ آپ پر وزیر اعظم ہاؤس سمیت دیگر جگہوں سے جادو ہو رہا ہے اور وہ اس کا توڑ کر رہا ہے، یہ پیر صاحب اسی چکر میں اپنی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں۔عمران ریاض خان نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کی پیروں ، فقیروں اور جادو ٹونے کی پرانی تاریخ ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے والد میاں شریف کی متعدد ویڈیوز پیروں کے ساتھ موجود ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو شادی شدہ جوڑے کے طور پر پہلی بار وائٹ ہاؤس گئے تو ان کے ساتھ ایک شخص تھا جس پر سوال اٹھے کہ یہ کون ہے؟ پھر یہ سامنے آیا کہ یہ ایک سرکاری پیر ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر وزیراعظم کا مذہبی یقین شامل ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز پر تنقید کی اور کہا کہ وہ سیاست میں مذہب کو لاتی ہیں، استخاروں اور جادو ٹونے کی بات کرتی ہیں۔ جس پر اینکر کامران شاہد نے کہا کہ جادو ٹونے کا تو مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *