Breaking News

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے ایسی شخصیت انکے گھر پہنچ گئی کہ نام جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان کے نامور ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خاں اتوار کے روز خالق حقیقی سے جا ملے تھے ڈاکتر عبدالقدیر خاں کی قوم کے لئے خدمات کبھی بھی فراموش نہیں کی جا سکتیں اُن کے نماز جنازہ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی تھی۔

آج سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے جمعرات کو ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اے کیو خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ڈاکٹر قدیرخان کے انتقال پر مرحوم کی صاحبزادیوں سے اظہار تعزیت کیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیوخان نے میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ مل کر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ۔ ان کا انتقال قومی سانحہ ہے ۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ان کے ہمراہ تھے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی ڈاکٹر اے کیوخان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر انہیں ہر طرف سے مبارک بادیں موصول ہو رہی ہیں ، بختاور بھٹو نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو کے گھر 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ، انہوں نے بیٹے کو متحدہ عرب امارات میں جنم دیا ، انہوں نے اپنے جھولی بھرنے کی خوشخبری ایک دن بعد 11 اکتوبر کو انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنائی ۔ بختاور بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش آئندہ ماہ 8 نومبر کو ہونی تھی مگر ننھے مہمان نے اپنی مرضی چلائی اور وہ دنیا میں 10 اکتوبر کو ہی آ گیا۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *