Breaking News

جو لڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں،تحقیق میں حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جولڑکیاں اپنے کمرے میں یہ کام کرتی ہیں وہ بہت جلد بے حد موٹی ہوجاتی ہیں، کم سن لڑکیاں یہ کام جتنا زیادہ کرتی ہیں ان میں موٹاپے کی شرح بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ لڑکیاں جتنے گھنٹے یہ کام کرتی ہیں ان کے جسم میں چربی بھی اسی حساب سے جمع ہوتی ہے۔

اس کے برعکس لڑکوں میں ٹی وی دیکھنے کے دورانیے اور جسم میں چربی کی موجودگی میں لڑکیوں جیسا تناسب نہیں پایا گیا۔ شائد اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لڑکیاں جسمانی طورپر نسبتاً کم متحرک ہوتی ہیں۔ اسفرق کے باوجود یونیورسٹی کالج لندن کی ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق وہ تمام بچے جن کے بیڈ روم میں ٹی وی موجود ہوتا ہے ان میں موٹاپے کی شرح زیادہ ہوتی ہے، اور خصوصاً جو لڑکیاں اپنے بیڈ روم میں ٹی وی دیکھتی ہیں ان میں موٹاپے کی شرح دیگر لڑکیوں کی نسبت واضح طورپر زیادہ ہوتی ہے۔اس تحقیق میں 12500 بچوں کی ٹی وی دیکھنے کی عادات کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ 7 سال کی عمر میں جو لڑکیاں اپنے بیڈ روم میں ٹی وی دیکھتی تھیں گیارہ سال عمر کو پہنچنے تک ان میںموٹاپے کی شرح 30 فیصد زیادہ تھی جبکہ بیڈ روم میں ٹی وی دیکھنے والے لڑکوں میں موٹاپے کی شرح 20 فیصد زیادہ تھی۔یو سی ایل انسٹیٹیوٹ آف ایپی ڈیمیالوجی اینڈ ہیلتھ کیئر کی سائنسدان ڈاکٹر آنجا ہیلمان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق واضح طور پر ثابت کرتی ہے کہ بچوں کے بیڈ روم میں ٹی وی ہونا ان کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ خصوصا ً کم عمر لڑکیاں بیڈ روم میں ٹی وی ہونے کی وجہ سے زیادہ گھنٹے ٹی وی دیکھتی ہیں۔ دوسری جانب وہ کھیل کود میں بھی لڑکوں کی طرح زیادہ متحرک نہیں ہوتی ہیں۔

About Admin

Check Also

میرا بیٹا پیدا ہوا تو اس کے کان نہیں تھے کیونکہ میرے خاوند کے اندر یہ عادت تھی۔۔ پاوں کے تلے سے زمین سے نکال دینےوالا واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک عورت کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، وہ اور اس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *