Breaking News

شوہر نے حرکت کر ڈالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طلاق وہ فعل ہے جسے جائز ہونے کے باوجود انتہائی ناپسندیدہ قرار دیا گیاہے لیکن افسوس کہ اس کے باوجود لوگ ایسی ایسی معمولی باتوں پر طلا ق دے ڈالتے ہیں کہ سن کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔ ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ۔ بلکہ یوں کہئے کہ ناقابل فہم واقعہ۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس بناء پر طلاق دے ڈالی کہ وہ صبح تاخیر سے بیدار ہوئی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رام پور شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے میڈیا کو بتایا کے گزشتہ رات اس کے شوہر نے اسے تشد  د کا نشا نہ بنایا تھا۔ درد کے باعث وہ رات بھر سو نہ سکی لیکن رات گئے کہیں اس کی آنکھ لگ گئی۔ دیر سے سونے کے باعث وہ صبح جلدی نہ اٹھ سکی، لیکن بالآخر جب اٹھی تو طلا ق اس کی منتظر تھی۔ اس کا شوہر اس بات پر سخت برہم تھا کہ وہ اتنی تاخیر سے بیدار ہوئی ہے اور بس اسی بات پر بگڑ کر اس نے بیوی کو طلا ق دے ڈالی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کے تشد د کے باوجود اس کی فرمانبردار تھی اور اسی کے گھر میں اپنی زندگی گزارنا چاہتی تھی لیکن اس نے معمولی سی بات پر طلا ق دے کر اسے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا نے اس عجیب و غریب حرکت پر شوہر سے اس کا موقف جاننے کی کوشش کی مگر اس نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

About Admin

Check Also

میرا بیٹا پیدا ہوا تو اس کے کان نہیں تھے کیونکہ میرے خاوند کے اندر یہ عادت تھی۔۔ پاوں کے تلے سے زمین سے نکال دینےوالا واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک عورت کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا، وہ اور اس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *