Breaking News

اب ایک اور چھٹی ہو گی۔۔۔پورے پاکستان میں ایک اور سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ۔۔ عوام کی خوشیاں ڈبل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری چھٹی کی اطلاع ملتی ہے تو اُس کی خوشی دیکھنے کے قابل ہوتی ہے اس طرح حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، سرکاری ملازمین اور بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

پاکستانیوں کیلئے خوش خبری ، سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔ حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ خیال رہےکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔سندھ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں دوسری جانب عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں۔ حکومت کی غریب م ار پالیسیاں مسترد کرتے ہیں۔ حکومت پٹرول کی قیمت دوبارہ 70روپے پر لائے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کے ظالمانہ اضافے کے خلافے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ بے روزگای اور مہنگائی کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور اور مزدور مررہے ہیں۔حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ حکومت بے تحاشا مہنگائی اور ٹیکسوں کے ذریعے غریبوں کا خون چوس رہی ہے۔ نالائق وزیروں، مشیروں کو خوش کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *