Breaking News

پاکستان بھارت سے جیت کر کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟ اب تک کی بڑی خبر سامنے آگئی ۔۔۔پاکستانی شائقین پرجوش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق آسٹریلوی بولر بریڈ ہوگ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر پاکستان اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو شکست سے ‏دوچار کرے گا تو ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔بریڈ ہوگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ‏ہے۔

انہوں نے پاکستان کی فائنل فور تک رسائی کو بھارتی ٹیم کی شکست سے جوڑا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جب کہ گروپ 2 سے پاکستان اور بھارت ‏کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہیں۔آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت سے ‏شکست ہو، اگر پاکستان بھارت سے جیت جاتا ہے تو اس کے لیے زیادہ مشکل نہیں ہو گی جو کہ گرین شرٹس کے ‏آگے جانے کے لیے اہم ہے۔سابق بولر نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان سے جیت جاتا ہے تو میرا نہیں خیال کہ اسے آگے جانے سے کوئی روک ‏سکتا ہے اور بھارت کو واقعی کوئی نہیں روک سکے گا۔پاک بھارت میچ کے لیے ہر کوئی پر جوش ہے، دبئی میں پاکستان پویلین کے باہر موجود شرکا بھی پاکستان کی ‏جیت کے لیے پر امید ہیں، کرکٹ شائقین کہتے ہیں کہ پاکستان بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کا شان دار آغاز ‏کرے گا۔ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ کون جیتے گا اس کا فیصلہ تو 24 اکتوبر کے روز ہوگا لیکن سابق بھارتی اسپنر ‏ہربھجن سنگھ کو بھارت کی جیت کا یقین ہے کیونکہ پاکستان ورلڈ کپ میں کبھی بھارت سے نہیں جیت سکا ہے ‏لیکن گرین شرٹس بھی اس بار یہ روایت توڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

About Admin

Check Also

’اب مجھے سکون مل گیا‘ اے بی ڈویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر اہم کھلاڑی کا انوکھا پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز اے بی ڈویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *